ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: جڑواں اضلاع کو پانی کی سہولت فراہم کرنے حکومت پوری ایمانداری کے ساتھ کام کررہی ہے :جئے چندرا کا بیان

چنتامنی: جڑواں اضلاع کو پانی کی سہولت فراہم کرنے حکومت پوری ایمانداری کے ساتھ کام کررہی ہے :جئے چندرا کا بیان

Sun, 01 Jan 2017 11:21:37    S.O. News Service

چنتامنی:یکم جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز)کھلی بین ریاستی سرحدوں والے اضلاع میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے حکومت یتنا ہولے پراجیکٹ نافذ کرنے کی پابند ہے یہ بات ریاستی وزیر برائے قانون اور کابینہ امور اور قحط جائزہ کمیٹی کے صدرٹی بی جئے چندرا نے کہی۔ وہ ۔گذشتہ روز تعلقہ کے ہیر کٹگین ہلی منی کملہلی ودیگر قحط کا شکار دیہاتوں اور فصلوں کا جائزہ لینے کے بعد آخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے۔ انہوں تے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی حالت میں احتجاج کا راستہ نہ اپنائیں یتنا ہولے پراجیکٹ نافذ کرکے پینے کا پانی فراہم کیا جائے گاتاحال ٹنڈر طلب کرکے تیرہ ہزار کروڑ روپئے میں سے 800 کروڈ روپئے خرچ کئے جاچکے ہیں اس لئے کسان احتجاج کا راستہ نہ اپنائیں حکومت آپ کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ قحط سالی کا شکارکولار۔چکبالاپور جڑواں اضلاع کیلئے مستقل آبپاشی منصوبہ کو فوراََ روبہ عمل لانے کیلئے ریاستی کانگریس حکومت ایمانداری سے کام کررہی ہے بہت ہی جلددونوں اضلاع میں پانی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے حکومت اقدامات کریں گی

انہوں نےوزیراعظم  نریندرمودی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ مودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کاکام کیا ہے انتخابات کے دوران ہندوستان کے عوام کویہ کہتے رہے کہ اچھے دن آنے والے ہیں لیکن حقیقت میں آج ملک کے عوام محسوس کررہے ہیں کہ اچھے دن آنا تو دور کی بات ، اب لگتا ہے کہ برے دن آنے والے ہیں مہنگائی سر چڑھ کربول رہی ہے نچلے طبقات کے عوام جن دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں وہ شاید ہی کسی حکومت میں اتنے پریشان ہوئے ہوں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع انچارج و ٹرانسپورٹ وزیر شری رام لنگا ریڈی ڈپٹی کمشنرآدتیہ کنڈی ضلع پنچایتی رُکن شیونا رُکن کملماتحصیلدار گنگپاسمیت کئی سرکاری افسران وغیرہ موجود تھے۔


Share: